ملتان،17مئی(اے پی پی):گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت فوڈسیکیورٹی پالیسی کو چیلنج کرنیوالوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا۔
اے سی جلالپور پیروالا غلام سرور نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے موضع کبیرواہ بستی نائی والا میں کنڈے گودام پر چھاپہ مارا جس دوران 5000 من گندم کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا، سرکاری باردانے کی آڑ میں گندم تحصیل سے باہر سمگل کرنیکی تیاری کی جارہی تھی، چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر گودام مالک موقع سے فرار ہوگیا۔
کارروائی کے دوران تحویل میں لی گئی گندم سنٹر جُگو والا منتقل کر دی گئی۔
اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نیاز شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وی این ایس، ملتان











