گھوٹکی،18مئی(اے پی پی):اوباڑو پولیس کا نواحی گاؤں قادر بخش رند میں کچی شراب بنانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،اے ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق زمین بوس کئے گئے کچی شراب کے 22 ڈرم برآمد کر لیے گئے جبکہ کرین کی مدد سے درجنوں شراب کی بھٹیوں کو مسمار کر دیا گیا،کاروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
اے ایس پی کے مطابق آپریشن میں اوباڑو، ڈہرکی میرپورماتھیلو پولیس اور بھاری مشینری نے حصہ لیا، برآمد کی گئی شراب عید کے موقع پر اوباڑو، ڈہرکی، گھوٹکی، صادق آباد رحیم یارخان کو سپلائی کی جانی تھی۔
اے ایس پی ایاز حسین نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔