عارف والا؛ ٹڈی دل کا کھڑی فصلوں پر حملہ،شدید نقصان کا اندیشہ

183

 

عارف والا،18مئی(اے پی پی): نواحی گاؤں احمد یار میں کھڑی فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کر دیا، ٹڈی  دل کے حملے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹین بجانے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ محکمہ زراعت اور انتظامیہ نے ٹڈی دل کے فوری تدارک کیلئے سروے شروع کر دیا ہے۔