کراچی طیارہ حادثہ، مسیحی نوجوان کی تدفین گورا قبرستان میں کردی گئی

177

کراچی25 مئی (اے پی پی) :کراچی طیارہ حادثے میں ہلاک مسیحی نوجوان سیمن ایرک کی تدفین گورا قبرستان میں کردی گئی ۔طیارہ حادثے میں ہلاک سیمن ایرک کی شناخت اہل خانہ نے کی ۔ شناخت کے بعد سیمن ایرک کی آخری رسومات سینٹ برکس چرچ میں ادا کی گئیں  جس میں رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

اے پی پی /کراچی /قرۃالعین