وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلئ سطحی جائزہ اجلاس

169

 

کوئٹہ 29 مئی (اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلئ سطحی جائزہ اجلاس وزیراعلئ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیےگئے۔ محکمہ صحت محکمہ زراعت اور بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی  گئی ۔ اجلاس میں کورنا وائرس سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والے ڈاکٹروں طبی عملے اور سرکاری ملازمین کو شہداء کی کیٹیگری میں شامل کرنے اور لواحقین کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں پیر ا میڈکس لیبارٹری ٹیکنیشنز اور بلاواسطہ کورنا وائرس سے متعلق  ڈیوٹی دینے والے دیگر اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے مالی مراعات کا اعلان بھی کیا گیا۔ محکمہ زراعت کی جانب سے اجلاس کو صوبے میں ٹڈی دل کی موجودگی اس کے نقصانات اور تدارک کے لئے جاری اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا گیا کہ صوبے کے 27 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں خاص طور سے مکران اور رخشاں ڈویژن کے اضلاع میں ٹڈیوں کی وسیع موجودگی ہے جس سے باغات اور فصلوں کو شدید نقصان پنچنے کا خدشہ ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلئ نے کہا کہ وہ وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر کے اس اہم معاملے کی جانب ان کی توجہ دلائیں گے ۔ انہوں نے محکمہ خزانہ کو ٹدی دل کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت کو ضرورت کے مطابق فنڈز کے اجراء کی ہدایت کی۔