ریسکیو 1122 لیہ کی ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائز

236

 

لیہ،یکم جون(اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کے زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب 2020 کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائز دریائے انڈس کے ککڑ بند کے قریب لالہ کریک پر  کی گئی۔موک ایکسرسائز میں  ڈپٹی کمشنر  لیہ اظفر ضیاء اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے شرکت کی۔

اس دوران ریسکیو کے جوانوں نے سیلاب میں گھرے ہوئے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر سیلاب کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعدادکار اور ساز و سامان کی بھی نمائش کی گئی۔

پری فلڈ موک ایکسرسائز کی  تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء کا کہنا تھا کہ  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی قیادت میں ریسکیو 1122 لیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 مختصر عرصے میں اپنی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے اپنے ساکھ قائم کر چکا ہے ، انہوں نے سیلاب اور دیگر ایمرجنسیز کے علاؤہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وباء میں بھی ریسکیو 1122 کے جوانوں کو فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سر انجام دینے پر سراہا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کا کہناتھا کہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ متوقع سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 لیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔