تین سو سے زائد درجہ چہارم کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے کوا ئف کی جانچ مکمل، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے

193

 

ملتان، یکم جون ( اے پی پی): ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہاہے کہ تین سو سے زائد درجہ چہارم کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے کوا ئف کی جانچ مکمل کر لی گئی ہے، جلد مستقلی کے احکامات جا ری کر دئے جائیں گے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار ملازمین میں مستقلی کے احکامات تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ما لیوں، سیکورٹی گارڈز اور سو یپرز کے کوائف کی جا نچ تفصیل سے مکمل کر لی ہے۔ ادارے کی ترقی ملازمین کی فلاح و بہبود میں مضمر ہے۔ مستقلی سے ملازمین ذہنی  طور مضبوط ہونگے۔ ادارے کی بہتری کیلئے ملازمین دلجمی اور محنت سے ذمہ داریاںسر انجام دیں ۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملازمین خا ندان کی طرح ہیں.  ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھے۔کام پر تو جہ دیں اور ایما نداری سے ذمہ داریاںسر انجام دیں۔ انھوں نے کہا ادارے کے مسائل بتدریج حل کر رہے ہیں.