ڈی سی گھوٹکی کی ہدایات پر دھان کی کاشت کے خلاف آپریشن کا آغاز،تیار بیج کو ٹریکٹر کے ذریعے ختم کیا گیا

175

 

گھوٹکی،02 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایات پر دھان کی کاشت کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی و محکمہ زراعت کے افسران کی مختلف علاقوں میں کاروائی، گھوٹکی کے علاقے گنگی میں دھان کی کاشت کے لئے تیار بیج کو ٹریکٹر کے ذریعے ختم کیا گیا۔

دھان کی کاشت کیخلاف آپریشن کے متعلق ڈپٹی کمشنر محمد خالد سلیم کا کہنا تھا کہ ضلع گھوٹکی میں دھان کی فصل کاشت کرنے پر پابندی  عائد ہے، خلاف ورزی پر کاروئی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کو کئی مرتبہ آگہی فراہم کر چکے، قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کر سکتے،آبادگاروں کو سمجھنا ہوگا کہ دھان کی کاشت سے دیگر فصل اور زرعی زمین کو نقصان لاحق ہوتا ہے۔

 ڈی سی گھوٹکی نے کہا  کہ اس متعلق  تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور محکمہ زراعت کے افسران کو سخت کاروائیوں کی ہدایات دی ہیں۔