وفاقی وزیرِ اسد عمر کی زیرِ صدارت کراچی کی مستقبل کی بجلی ضروریات  پوری  کرنے   کے حوالے   سے  جائزہ اجلاس

143

اسلام آباد، 08 جون (اے پی پی ):وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت کراچی کی مستقبل کی بجلی ضروریات  پوری  کرنے   کے حوالے   سے  جائزہ اجلاس ہوا ،  اجلاس کو  بتایا   گیا کہ سال 2023ء تک  کراچی  کو  تقریباً 4100 میگا واٹ بجلی درکار ہو گی۔

اجلاس  سے خطاب میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے  کہا کہ  وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی،سال 2023ء تک کراچی کو نیشنل گریڈ سے 1400 میگا واٹ مزید بجلی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ  کابینہ کمیٹی برائے توانائی 500 میگا واٹ سپلائی کیلئے پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

اجلاس میں متعلقہ اداروں کو کراچی کی مستقبل کی بجلی ضروریات  پوری  کرنے    کیلئے سپلائی یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی  گئی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب، معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی برائے معدنیات شہزاد قاسم  سمیت  چیئرمین نیپرا، ایم ڈی NTDC اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام  نے   شرکت کی ۔

وی این ایس،اسلام آباد