میر پور خاص ، 18 جون (اے پی پی ): ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے فارمل انسپکشن کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس تھرپاکر کا دورہ کیا گیا، دوران انسپکشن انہوں نے ایس ایس پی آفس تھرپارکر میں قائم مختلف برانچز کا دورہ سمیت متعلقہ ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی ۔
اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے دوران اپنے بنیادی فرائض کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں ، موجودہ ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
وی این ایس ، میر پور خاص











