ملکی معیشت ہمیں مکمل لاک ڈاون کی اجازت نہیں دیتا: اجمل وزیر

203

پشاور، 18جون(اے پی پی): مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پشاور پاسپورٹ دفتر کا دورہ کیا اور دفتر کے حکام سے ملاقات کی اور دفتر میں اختیار کردہ ایس او پیز کا جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو پاسپورٹ آفس حکام نے حالات کے مطابق اختیارکردہ  ایس او پیز پر مشیر اطلاعات کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ‏پاسپورٹ دفتر میں صرف ارجنٹ سہولت فراہم کی جارہی ہے اور اس کے بنانے کیلئے بھی کورونا ٹسٹ رزلٹ چیک کیا جاتا ہے۔

مشیر اطلاعات نے پاسپورٹ حکام کو دفتر میں ایس او پیز پر عمل درامد کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھنےکی ہدایت کی اور کہا کہ ‏فی الحال کورونا سے تحفظ صرف ایس او پیز کے زریعے ہی ممکن ہے، ضروری سرکاری دفاتر ایس او پیز کے تحت کھولے گئے ہیں، پبلک افسز میں ایس او پیز پر عمل درآمد اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ عوام میں احساس ذمہ داری پیدا ہوجائے۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے مزید کہا کہ ‏ملکی معیشت ہمیں مکمل لاک ڈاون کی اجازت نہیں دیتا، حکومت کو معیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے اور کورونا کا مقابلہ بھی کرنا ہے، جہاں کیسز کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وی  این ایس، پشاور