گورنر پنجاب سے چیئر مین سینٹ کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی، حکومتی اور سیاسی امور پر بات چیت

161

لاہور،21 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں 8  رکنی  سینٹرز  سمیت بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی ترقی خوشحالی،حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگرا یشوز پر بات چیت کی گئی۔

سینیٹرز سرفراز بگٹی’شاہ زیب دورانی ‘احمد خان ‘منظور کاکڑ ‘انوار الحق کاکڑ ‘نصیب اللہ اور دیگر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد ملاقات شریک تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان وفاق پاکستان کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں،ہر مشکل وقت میں پنجاب اپنے بلوچی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہوگا۔انہوں نے  کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی لازمی ہے، ہم بلوچستان سمیت پورے ملک میں اتحادیوں کوساتھ لیکر چلیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے   کہا کہ کورونا کیخلاف بھی تمام صوبوں، سیاسی ومذہبی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

پینے کے صاف پانی سے متعلق  انہوں نے وفد کو آگاہ کیا  کہ صاف پانی  کی  فراہمی    کیلئے سرور فائونڈیشن بلوچستان میں فلٹریشن پلانٹس لگائے گی ۔

وی  این ایس،  لاہور