عارفوالا، 26 جون (اے پی پی ): تھانہ کلیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 4 کارندے اکرام عرف اکری ، اللّٰہ رکھا، سرور عرف سروری ، اور اعجاز عرف اعجازی کو گرفتار کر لیا۔
ڈکیت گینگ کے کارندوں کے قبضہ سے 4 عدد موٹر سائیکلیں 50 ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ ڈکیت گینگ کے گرفتار افراد ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
وی این ایس، عارفوالا











