کورونا کے مریضوں  کیلئے  لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں20 فیصد بیڈز مختص

162

 

پشاور، 26جون(اے پی پی): ڈین لیڈی ریڈنگ ہسپتال پروفیسر عبدالطیف خان نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کےلیے ہسپتال میں 20 فیصد بیڈز مختص کر رہے ہیں جبکہ مزید بیڈز مختص کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل آر ایچ میں منعقدہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈین نے کہا کہ ان نئے بیڈز کو مختص کرنے سے کورونا کمپلیکس میں بیڈز کی تعداد تین سو سے زائد ہو جائے  گی ، اسطرح کورونا کے ہر مریض کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی بھی جاری ہے جو طبی عملے کی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔

وی این ایس ، پشاور