پنڈی بھٹیاں،04 جولائی (اے پی پی ): حافظ آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سات اشتہاری ملزمان سمیت اکیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام منشیات، پچاس لٹر تیار شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔
پولیس نے جرائم پیشہ افراد سے پندرہ لاکھ روپے کا مسروقہ سامان اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی ہے ۔ ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار نےاس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جرائم کے خاتمے تک کارروئیاں جاری رہیں گی ۔
وی این ایس، پنڈی بھٹیاں











