بورے والا، 04 جولائی (اے پی پی): قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے ڈی سی وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید سے انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی جس میں محمد عرفان نے اپنے علاقہ اور گاوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو اپنے ہمراہ وہاڑی کے مختلف علاقوں خانیوال چوک،ملتان روڈ ،وی چوک ،حاصل پور روڈ،جناح روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال،کلین اینڈ گرین اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا دورہ بھی کروایا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید نے کہا کہ محمد عرفان ہمارے قومی ہیرو اور قیمتی اثاثہ ہیں، انہوں نے اپنے اچھے کھیل کی بدولت ملک و قوم اور ضلع وہاڑی کا نام روشن کیا ہے۔
اس موقع پر قومی کرکٹرمحمد عرفان نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کو،مثالی،کلین اینڈ گرین بنانے اور دیگر مسائل کے حل کے لئے جوکاوشیں کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔
وی این ایس، بورے والا











