واسا تمام ڈسپوزل سٹیشنوں، مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز کو 100 فیصد آپریشنل رکھے: کمشنر ملتان ڈویژن

144

ملتان، جولائی 05 ( اے پی پی):  کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے مون سون بارشوں کے حوالے سے اربن فلڈنگ کے پیش نظرواسا کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے  کہ واسا تمام ڈسپوزل سٹیشنوں مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز کو 100 فیصد آپریشنل رکھے  اور بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی تمام افسران اور سٹاف فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تمام اربن ایریاز  خصوصا نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لئے  جنگی اقدامات کیے جائیں اور مون سون سیزن  میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا کی طرف سے مون سون بارشوں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، تمام سیوریج، ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موقع پر موجود تھے کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے واسا کے فیلڈ دفاتر ،خان ویلج اور نیو شاہ شمس ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرکے  مشینری ،پمپ ہاوس، کلکٹنگ ٹینکس، ڈی واٹرنگ سیٹ،جنریٹر رومز کا معائنہ کیااس دوران کمشنر ملتان ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا ملتان نے مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرکے اس پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے کورونا وائرس ایمرجنسی کے باوجود سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے 600 ریگولر سیورمینوں کے علاووہ مون سون پلان کے تحت پہلے فیز میں 120 ڈیلی ویجز سیورمینوں کے ذریعے شہر بھر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کروایا گیا اور اب 80 سیورمینوں کے ذریعے دوبارہ تیزی سے ڈی سلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ مون سون بارشوں  کے  انتظامات کےحوالے سے واساکے 25 ڈسپوزل اسٹیشنز،لفٹ سٹیشنز،12سکر،12,فلشر گاڑیاں، 90 ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز سیٹ سو فیصد آپریشنل ہیں ایم ڈی واسا نے اس دوران کمشنر ملتان ڈویژن کو درخواست کی مون سون سیزن کے دوران  اگر واسا تنصیبات کا بجلی کا کنکشن بحال رکھا جائے تو  واسادیگر تمام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے  ایم ڈی واسا نے اس دوران مزید کہا کہ واسا شہر کی 65  فیصد آبادی کو نکاسی آب جبکہ 55 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی بلاتعطل سہولیات فراہم کر رہا ہے اس وقت 297 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی حاصل ہو رہا ہے اور نیو شاہ شمس ڈسپوزل  اسٹیشن کو جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا ڈسپوزل سٹیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے  یہ سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ 64 کنال رقبے پر محیط  ہے اور اس کی کیپیسٹی 185 کیوسک ہے۔

 وی این ایس، ملتان