ایبٹ آباد،06 جولائی ( اے پی پی): نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ لیفٹننٹ کمانڈر (ر) یاسر خان آفریدی نے ضلع پولیس کی کمان سنبھال لی اس حوالے سےضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایڈیشنل ایس پی اویس شفیق، ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق سمیت دیگر سینئر افسران نے نو تعینات ڈی پی او ایبٹ آباد کو خوش آمدید کہا۔ ضلع پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری کے دوران پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے ضلع کے سینئر افسران اور سٹاف کے ہمراہ تعارفی میٹنگ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت عمر کے بنائے گئے محکمے کی عزت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمارے پاس آنے والے سائیلین اور مظلوم افراد کی داد رسی کرتے ہوئے ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہے اپنے شہر کے لوگوں کی عزت نفس ، جان و مال کا خیال رکھنا ہمارا فریضہ اول ہے اس حوالے آپ کو چاہے کہ تھانہ ، چوکی آنے والے افراد کو عزت دیں ۔
وی این ایس، ایبٹ آباد











