حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز سے ہی ترقیاتی منصوبوں کا عملدرآمد شروع کرنے کی روایت ڈال دی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

162

کوئٹہ۔ 06جولائی( اے پی پی )ترقیاتی محکموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی اسکیمات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے نظام کے قیام اور سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان   نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر، فنڈز کے ضیاع اور لیپس کے تدارک کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز سے ہی ترقیاتی منصوبوں پر  عملدرآمد شروع کرنے کی روایت ڈال دی ہے جس سے ترقیاتی عمل کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچ پائیں گے۔جبکہ اے سی ایس ترقیات نے اجلاس آگاہ کیا کہ گذشتہ مالی سال میں ساٹھ ارب روپے کی لاگت سے 1437اسکیمات مکمل کی گئیں جبکہ مالی سال 2020-21ء کے ترقیاتی پروگرام میں 2568منصوبے شامل ہیں جن میں سے 934نئے اور1434جاری منصوبے ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو  ہرصورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے شرکت کی۔

وی این ایس، کوئٹہ