میئر سکھر ،ڈپٹی کمشنر، اور ڈپٹی میئر کا ممکنہ بارش کے پیش نظر شہر کا دورہ

107

سکھر،09جولائی(اے پی پی ): میئر سکھر ،ڈپٹی کمشنر، اور ڈپٹی میئر نےممکنہ بارش کے پیش نظر شہر کا دورہ کیا جہاں  انہوں نےبارشوں کے پیش نظرشہر کے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ ،میونسپل کمشنر کو سیوریج کے گٹر لائن کی صفائی کےاحکامات جاری کیے۔

اس موقع پر میئر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا تھا کہ سکھر کی عوام کو بارش کے پیش نظر کوئی مسائل پیش نہیں آئیں گے ۔سیوریج کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمشنر مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،سیوریج کے لیے جدید مشینری کا استعمال کیا جائے گا جبکہ  شہریوں کو سیوریج کے حوالے سے جومسائل ہیں ،ان کو حل کیا جائے گا۔

اس موقع   پر میونسپل کمشنر کا کہنا تھا کہ بارشوں کے پیش نظر سکھر کی تمام گٹر لائنز کی صفائیاں  بھی کی گئی ہیں۔

 وی این ایس ، سکھر