عارف ولا،11جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتا کی زیرنگرانی تھانہ صدر پولیس نے ترکھنی اڈا کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 کلو چرس کی کھیپ مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پکڑ کر 5 منشیات فروش مقبول، علی رضا، صابر ،خواتین پروین اور یاسمین بی بی کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ صدر کے ایس ایچ او رائے خضر حیات نے بتایا کہ ملزمان پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں پکڑی جانے والی چرس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے پولیس نے دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو حوالات میں بند کر دیا۔
وی این ایس،عارف والا











