ملتان،11جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک،ڈاکٹر عطاءالرحمان،سی ای او ایجوکیشن ریاض خان اور سی او اقبال خان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہر کی تمام زیر تعمیر عمارتوں کی ڈینگی سرویلنس کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے بھی اپنی بلڈنگز میں ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنائیں،اگر کسی سرکاری محکمے سے دوسری بار ڈینگی لاروا برآمد ہوا تو اسے سیل کر دیا جائے گا،حکومت وطن عزیز سے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،تمام متعلقہ محکمے سرویلنس کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں،عامر خٹک نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ڈینگی اور وبائی امراض بارے میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت سے شیئر کرنے کا پابند بنایا جائے اور مستقل لائحہ عمل بنانے کے لئے پرائیوٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا جائے۔
وی این ایس،ملتان











