لاہور ،13جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا اچانک دورہ کیا، جہاں انھوں نے نوعمر قیدیوں کے وارڈ، وویمن وارڈ اور کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے جیل ہسپتال اور انڈر ٹرائل ملزمان کی بیرکوں کا بھی دورہ کیا جہاں اور قیدیوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔ زوار حسین وڑائچ نے جیل کی کینٹین کے نرخ مختلف مقامات پر چسپاں ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے نئے تعینات ہونے والے جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)کی کارکردگی کوبھی سراہا۔
وی این ایس ، لاہور











