سکھر،13جولائی (اے پی پی ):سکھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات اور شہر کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے مہم مسلسل جاری رکھا۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنی زیر نگرانی شہر کی تمام شاہراہوں پر ہیوی اور جدید مشینری کے ذریعے صفائی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شہر کو ڈس انفیکشن کرانے کیساتھ ساتھ تمام شاہراہوں کی دھلائی سمیت تفریحی مقامات اور پارکس میں بھی جراثیم کش اسپرے کروایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں دعا چوک، تیر چوک، بھٹہ روڈ، میانی روڈ، جامع مسجد، بندر روڈ، دعا چوک، فائر بریگیڈ اسٹیشن روڈ، انٹیلی جنس آفس، ایم بن قاسم پارک وغیرہ میں اسپرے کیا گیا۔
وی این ایس ، سکھر











