کرپشن کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: میاں اسلم اقبال

116

لاہو،13جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں لوگوں کے مسائل سنےاوربعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فون پر ہی ھدایات جاری کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے، جائز کام کسی صورت رکنے نہیں دیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لوگ الیکشن جیت کر عوام کو بھلاکراپنے گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ھم عوام میں آتے ہیں، ہماراجینا مرناعوام کے ساتھ ہے۔ عوام سے رابطے کے ذریعے ان کے مسائل اور مشکلات سے براہ راست آگاہی ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں، ہمہ وقت انکی خدمت کے لئے حاضر ہوں۔ عوام کی خدمت عبادت اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے پہاڑ کھڑے کئے، ہم ترقی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام، صحت کارڈ، پناہ گاہیں، ھاؤسنگ پراجیکٹ، ہنرمند نوجوان پروگرام اور دیگر فلاحی اقدامات عوامی خدمت کے شاہکار ہیں۔ نام نہادخادم اعلیٰ نے پنجاب کا بیڑہ غرق کیا، ہرشعبے کو مقروض اور بدحال کرکے چھوڑ دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کو معاشی و تجارتی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنا دیا ہے۔ جن کے گھروں کے کچن سرکاری راشن سے چلتے رہے ان کے منہ سے عوام کی ہمدردی کی باتیں عجیب لگتی ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سرکاری وسائل کی بےدردی سے لوٹ مار کی۔ پنجاب میں ایسے ناکام منصوبے شروع کئے گئے جس سے صوبہ اربوں روپے کا مقروض ہوا۔ عوام تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتوں کو ترستے رھے، نام نہاد خادم اعلیٰ نمائشی منصوبے لگاکر مال بناتے رہے۔ عوام کے مسترد شدہ کرپٹ عناصر کی سیاسی ساکھ ختم ھو چکی ہے

 یہ عناصر اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ اپوزیشن جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرنے کا خیال دل سے نکال دے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی جنگ کرپشن کے خلاف ہے۔ کرپشن کے ہر بت کو گرائیں گے، ہر کرپٹ مافیا کو شکست دیں گے۔ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے یہ خیال دل سے نکال دیں کہ انہیں دوبارہ لوٹ مار کاموقع ملےگا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملک کے باشعور عوام مسترد شدہ عناصر کی لوٹ مار کی کہانیاں ابھی بھولے نہیں۔ کرپشن کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وی این ایس،لاہور