وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

114

کوئٹہ13جولائی ( اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں کوئٹہ کی ترقی کے ماسٹر پلان اور صوبے کے 30 دیگر ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، سیکریٹری محکمہ شہری منصوبہ بندی و ترقی نے  اجلاس کو کوئٹہ ماسٹر پلان کے حوالے سے بریفنگ دی  اجلاس میں کوئٹہ شہر میں رہائشی علاقوں میں تجارتی عمارتوں کی تعمیر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ قوائدوضوابط میں ترامیم کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اندرون شہر رہائشی مکانات کی تجارتی پلاٹوں میں منتقلی پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی اجلاس میں کوئٹہ پیکج کے تحت تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں پر نئی تعمیرات پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے  کوئٹہ ماسٹر پلان کی تیاری میں تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاخیری عمل سے ترقیاتی منصوبوں کی افادیت متاثر ہوتی ہے متعلقہ ادارے اور انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لئے پرانے قوانین میں بہتری اور ترامیم کے لئے قانون سازی کریں ۔

اے پی پی/ محمد بلال اعوان /فاروق