سکھر،14جولائی(اے پی پی ): ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کی ہدایت پر ضلع خیرپور میں امن و امان کے قیام اور پولیس میں اصلاحات سمیت پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،انہی اقدامات کے سلسلہ میں ضلع بھر میں کسی ممکنہ حادثے یہ واقعہ کے پیش نظر بروقت ایکشن کے لئے اسپیشل ایگل فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ضلع کے تمام تھانوں میں 4 کمانڈوز فائٹر پرمشتمل 2 اسپیشل ایگل موٹرسائیکلز فراہم کردی گئیں ہیں ۔
اس حوالے سے ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے کہا کہ گشت پر معمور اسپیشل ایگل فورس کے اہلکار 24 گھنٹے عوامی خدمت اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے اپنی فرائض انجام دینگے، ہر زون کیلئے فائٹر کے کمانڈوز ہونگے اور انہیں واکی ٹاکی سیٹ بھی دیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے، عوام کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں اور کسی بھی واقع کے پیشے نظر بروقت ایکشن عمل میں لانا ہوگا،سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
وی این ایس ، سکھر











