غذر ، 14 جولائی ( اے پی پی): وطن کی مٹی پر قربان ہونے والے پاک آرمی کے جوان سپاہی محمد اسماعیل کو پورے فوجی اعزاز کے ان کے آبائی گاؤں ہندور میں سپرد خاک کر دیا گیا سپاہی محمد اسماعیل نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کیا تھا غذر کے اس فرزند کا تعلق کارگل کے ہیرو شہید لالک جان نشان حیدر کے گاؤں ہندور غذر سے ہے ان کی جسد خاکی کو آج جب ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو عوام کی بڑی تعداد اس بہادر سپوت کی دیدار کے لیے موجود تھی شہید محمد اسماعیل کے نماز جنازے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پاک آرمی کے ایک چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اور شہید کے مزار پر عسکری حکام کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اس دوران پاک آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھا ۔
وی این ایس، غذر











