سکھر۔14جولائی(اے پی پی ):حکومت سندھ کی جانب کروناسے بچاؤکے لئے لاک ڈاون کی روشنی میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں صاحب کے احکامات پہ اے ایس پی یو ٹی کی قیادت میں سکھر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کا آغاز کیا۔ فلیگ مارچ سب ڈویڑن سطح پہ، ڈی ایس پیز، اور متعلقہ تمام ایس ایچ اوز، افسران و اہلکار بھی شریک ہوئے ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پہ عملدرامد اور کروناسے بچاؤ کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانا ہے، فلیگ مارچ کا آغاز گلوب چوک سے ہوا جوشہر کے مختلف راستوں، بندر روڈ، پریس کلب ایوب گیٹ، منارہ روڈ سے ہوتا ہوا تھرمل تک اختتام پذیر ہوا۔
وی این ایس، سکھر











