کووڈ۔19 نے ہمیں صحت کی سہولیات کی بحالی کی ضرورت کا احساس دلایا ہے؛ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

119

اسلام آباد، 15 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 وبائی مرض نے ہمیں ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی بحالی کی ضرورت کا احساس دلایا ہے، پروگرام کے لیے مختص 70 ارب روپے کا استعمال وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تیار کردہ منصوبوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو 70 ارب روپے کی لاگت کا “کووڈ۔ 19 ریسپانسیو اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے پروگرام” کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔ڈپٹی چیئرمن پلاننگ کمیشن نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت صحت عامہ کی نگرانی اور بیماریوں کی نشاندہی، ڈی ایچ کیو / ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر توجہ دینے کے ساتھ پینے کے صاف پانی ، ٹھوس فضلہ کے انتظام اور مقامی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی جانچ کی سہولیات شامل ہیں ، منصوبے کو صوبائی اور مقامی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت میں لاگو کیا جائے گا, تاکہ کووڈ۔19 جیسے وبائی امراض کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

 محمد جہانزیب خان نے کہا کہ اس منصوبے کے کل اخراجات میں 50 فیصد حصہ صوبائی حکومت ڈالے گی جس سے اس منصوبے کی کل مالیت 140 ارب روپے ہو جائے گی ،صحت کے نظام کو اپ گریڈ کرنے اور مقامی معیشت کو بحال کرنے کے لئے یہ پروگرام وفاقی حکومت اور صوبوں کے مابین ایک بہترین تعاون ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ مطہر نیاز رانا ، ممبرز پلاننگ کمیشن ، وفاقی اور صوبائی اداروں کے اعلی حکام کی شرکت کی۔

وی این ایس،اسلام آباد