کوئٹہ15جولائی (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی محکموں کو تقرریوں، تبادلوں، ٹیندرنگ کے عمل سمیت تمام امور میں ہر قسم کے دباؤ سے محفوظ بنایا گیا ہے، اس کے باوجود اگر محکمے ترقیاتی منصوبوں میں بہتر کارکردگی نہیں دکھاتے تو انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، ٹھیک کام نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور ٹھیکیداروں کو نوٹسز جاری کرکے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ان منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر جن کمزوریوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی تھی انہیں ٹھیک کئے بغیر ان منصوبوں کے معیار کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم تعمیراتی منصوبوں کی خامیوں کو سامنے لاکر انہیں ٹھیک نہیں کریں گے تب تک تعمیر کے معیار کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا _وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ روڈ کی خامیوں کو دور کرنے، معیار کو بہتر کرنے اور علاقے کے لوگوں کے تحفظ اور زیر تعمیر منصوبے پر کسی بھی غیر متوقع حادثے کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سجاد احمد بھٹہ، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل، رکن وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کلیم اللہ، اور دیگر متعلقہ حکام نے شریک کی ۔
وی این ایس، کوئٹہ











