وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کوئٹہ پہنچ گئے

123

کوئٹہ15جولائی(اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زیارت سے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے  سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سکیورٹی جوانوں کی عیادت کی ۔وزرائے اعلیٰ نے زخمی سکیورٹی جوانوں کی خیریت دریافت کی۔

عثمان بزدار او ر جام کمال خان کی زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا _ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب  نے زخمی جوانوں سے گفتگو کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں پاکستانی قوم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے متحد ہےآپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں ہمیں اپنی دلیر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں پر ناز ہے _سی ایم ایچ کی انتظامیہ نے زخمی جوانوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے میں وزرائے اعلیٰ کو آگاہ کیا-

وی این ایس، کوئٹہ