کرک : محکمہ ایکسائز اورپولیس کی  مشترکہ کارروائی،37 کلو چرس برآمد

142

کرک ،17 جولائی  (اے پی پی ) :خفیہ اطلاع پر محکمہ ایکسائز اور کرک سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران موٹر کار سمیت بھاری مقدار میں37 کلو چرس قبضہ میں لے لی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسائز افسر عبدالرحمان نے ایس ایچ او سٹی ظفر علی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع کے پیش نظر ہم نے سپنیہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی کہ اس اثناء ایک موٹر کار کو تلاشی کیلئے اشارہ کیا مگر وہ  نا رکی ، پولیس کی مدد سے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں لگائی گئیں  اور موٹر کار کا تعاقب کرتے ہوئے شہیدان بانڈہ کے مقام پر موٹر کار کو  روڈ کنارے کھڑے  پایا  تاہم  موقع کا فائدہ اٹھا کر موٹر کار ڈرائیور فرار  ہو چکا تھا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر کار کی تلاشی لیتے ہوئے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 30 پیکٹ یعنی مجموعی طور پر37 کلو  چرس برآمد کی، موٹر کار اور برآمد ہونے والی منشیات کو تحویل میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا  ہے۔

وی این ایس،کرک