ملتان  ؛ شہری حدود میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی  

262

ملتان ، 19 جولائی  (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شہری حدود میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی  کی   گئی  ، جانوروں کے مالکان پر7 ہزار روپے تک  کا  جرمانہ عائد کیا گیا۔آپریشن دولت گیٹ،حسین آگاہی،حافظ جمال روڈ،عید گاہ روڈ،بوسن روڈ، نانڈلہ چوک، سیوڑھ چوک اور گھنٹہ گھر کے ایریا میں کیا گیا۔

 اے سی سٹی عابدہ فرید نے کہا کہ  آج آپریشن کا پہلا دن تھا اس لیے جانوروں کے مالکان کو جرمانے کئے گئے،آئندہ شہر میں خریدوفرواخت کی شکایت سامنے آئی تو جانور ضبط کر لئے جائیں گے،کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر شہری حدود میں جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے   کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں جانوروں کی خریدو فروخت روکنے کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، مونسپل آفیسر ریگولیشن محمد فیصل ٹیموں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

 وی  این ایس،  ملتان