لاہور،19 جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسین نے اتور کو یہاں ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی اور عید پر کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی سے صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے لیکن مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، ماسک اور سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان کا استعمال یقینی ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا ہر سطح پر نقصان دہ ثابت ہوا ہے اب اپوزیشن کورونا کا کردار ادا نہ کرے،کورونا کیخلاف وزیر اعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔
وی این ایس، لاہور











