تھرپارکر، 20 جولائی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، انسانی جانیں اہم ہیں، انسانی زندگی بچانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے، مویشی منڈیو ں میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈی لگانے کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،جس میں کرونا وائرس کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار کے متعلق عملدرآمد کرانے اور محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مویشی منڈیاں لگانے پربات چیت ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیوں کی موثر نگرانی کے لئے تشکیل دی گئی ہے ، کمیٹی کا چیئرمین متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،اور ڈی ایس پی، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ متعلقہ اسپتال، متعلقہ رینجر ونگ افسر، لائیواسٹاک محکمہ کا نمائندہ اور ٹاؤں آفیسر کمیٹی کے ممبران ہوں گے ان تمام افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں، اس کے علاوہ مویشی منڈی میں بچوں اور زائد عمر کے بزرگوں کی داخلہ پر پابندی ہوگی۔ محکمہ لائیواسٹاک کی ذمہ دای ہوگی کہ وہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسین کریں اور بیمار جانوروں کو منڈیوں میں نہ آنے دیں۔ مویشی منڈیاں انسانی آبادی سے دور لگائی جائیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، ہینڈ واش اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی کیا جائے اس کے علاوہ مویشی منڈی میں داخل ہونے والے تمام افراد کا باڈی ٹمپریچر چیک کیاجائے۔
وی این ایس تھرپارکر











