ڈی پی او  نوشہرہ کی پولیس  کو  تھانوں میں عوام کیساتھ  عزت اور احترام کے ساتھ پیش آنے  کی ہدایت

97

پشاور،21جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ، کیپٹن (ر)نجم الحسنین نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تھانوں میں عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور مظلوم عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف فراہم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پولیس لائن میں منعقدہ میٹنگ میں پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس  آفیسر کیپٹن (ر)نجم الحسنین نے کہا کہ پولیس فورس فیلڈ میں اپنی پروفیشنل کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جبکہ کرپشن، ڈیوٹی میں سستی، کمی اور کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جوانوں اور افسران کو درپیش  مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اس کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے اور تقریب کے اختتام  پر  بہترین کارکردگی کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹس جبکہ پولیس فورس سے ریٹائرمنٹ لینے والے افسران میں توصیفی شلیڈ تقسیم کرکے باعزت طریقے سے رخصت کیا۔

تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن نورجمال خان، تینوں سرکل کے ایس  ڈی  پی  اوس، ایس  ایچ اوز،ایلیٹ، تفتیشی افسران اور پولیس جوانوں نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس،پشاور