مختلف شخصیات کا اے پی پی سکھر کے اسٹیشن منیجر سے والد کی وفات پر اظہارافسوس و تعزیت

171

سکھر۔ 21جولائی(اے پی پی): قومی خبر رساں اداہرے اے پی پی سکھر کے اسٹیشن مینیجر جمیل سومرو سے ان کے والد مرحوم ایڈوکیٹ محمد نواز سومرو کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ، فنکشنل سندھ کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ نے مرحوم کے بڑے صاحبزادے جمیل سومرو کی رھائش گاہ پر آکر اظہار افسوس و تعزیت کیا اورمرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔ علاوہ ازیں، پیپلز پارٹی کے رہنما مشیر وزیر اعلی سندہ نواب خان وسان، فدا حسین وسان، وحید منگی سمیت کشمور کندھکوٹ کے ضلعی کاﺅنسل کے وائس چیرمین سردارزادہ نوید خان گولو،سنائی رہنما نوید میمن، ایڈوکیٹ رضوانہ میمن، سومرا ایسوسئشن کے رہنما میر انور خان سومرو، رفیق سومرو نے بھی تعزیت کی۔مذید براں جمعیت علماءاسلام- ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، علامہ راشد محمود سومرو، پی ایف یو جے کے رہنما و سابق ایم ڈی اے پی پی، ریاض حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اے پی پی محمد غواث خان، ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور اور دیگر نے فون کرکے اظہار افسوس کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

وی این ایس، سکھر