عارف والا،21 جولائی (اے پی پی ): عارف والا میں لاپتہ ہونے والا 12 سالہ لڑکا پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد ڈھونڈ نکالا ، ملزمان گرفتاری کے خوف سے بچے کو بونگہ حیات کے علاقہ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا کے نواحی گاوں بھیڈے کے رہائشی اللّٰہ دتہ نے تھانہ چکبیدی پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بارہ سالہ بیٹا آصف گزشتہ روز گھر سے گاؤں کے قریب قبرستان گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا اور اس کو کسی نہ معلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جس پر ایس ایچ او چکبیدی عاشق عابد مہار نے کہا کہ علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو پر مکمل ناکہ بندی کی گئی اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے گرفتاری کے خوف سے اغواء کار، بچے کو بونگہ حیات کے علاقہ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور بچے کو برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
وی این ایس،عارف والا











