ملتان  شہر میں موسلادھار بارش ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

170

ملتان، 21جولائی )اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کمپنی کو سڑکوں سے پانی کی نکاسی میں حائل کچرا اور کوڑا ہٹانے کا حکم دے دیا اورکمپنی انتظامیہ کی طرف سے ورکرز کو سوئپنگ کی بجائے گلیوں اور سڑکوں سےویسٹ اٹھانےکی ہدایت جاری کر دی جبکہ بارش کے پیش نظر ورکرز کو بجلی کے پولز سے دور رہنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔

 ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز مین ہولز کے راستے پانی کی نکاسی میں حائل کوڑا اور کچرا اٹھانے میں مصروف عمل ہیں بوسن روڈ،چوک کمہارانوالا،اندرون شہر، ڈیرہ اڈا،ممتاز آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں ورکز صفائی کے لئے کوشاں ہیں۔

وی این ایس،ملتان