ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کا آر پی او آفس میں اردل روم

130

ملتان 22 جولائی (اے پی پی )؛ آر پی او    وسیم احمد خان      نے  ریجن کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران کیخلاف کیسز کی سماعت کی آر پی او نے اختیارات سے تجاوز اور فرائض میں غفلت بر تنے پر متعدد افسروں کو سزائیں بھی سنائیں ۔

   وسیم احمد خان نے کہا کہ   پولیس کا امیج بہتر کرنے کیلئے سخت محکمانہ احتساب کی پالیسی پر گامزن ہیں وردی کو ذمہ داری کے بجائے طاقت کی علامت سمجھنے والے نوکری کے حقدار نہیں تھانوں کو خوف کے بجائے تحفظ کی علامت بنانے تک بہتری نہیں آسکتی۔

 اردل روم کا مقصد  پولیس ملازمین کے جائز مسائل حل کرنا بھی ہے انہوں نے کہا کہ  پولیس افسران کمیونٹی کو مثبت پولیسنگ کیلئے استعمال کرکے موثر انفارمیشن سسٹم تشکیل دیں۔

وی این ایس ملتان