سکھر : آپکا کے صوبائی شہید رہنما مراد علی چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

188

سکھر،22جولائی(اے پی پی ): آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (آپکا) ضلع سکھر کے زیر اہتمام مختلف یونٹ ایجوکیشن،ہیلتھ،بیراج ودیگر یونٹ کے کلرک کی کثیر تعداد نے آپکا کے صوبائی شہید رہنما مراد علی چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کےخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے اور بعد ازیں ایس ایس پی سکھر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی  کی ،مظاہرے کی قیادت نثار احمد بھٹی ،عبدالحمید مہر و ودیگر نے کی۔

 مظاہرین نے آپکا کے صوبائی صدر مراد علی چاچڑ کی شہادت اور قتل کی عدم گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے آپکا صوبائی رہنما مراد علی چاچڑ کو قتل ہوئے کئی دن بیت چکے ہیں لیکن انتظامیہ ابتک اپنا وعدہ وفا نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ آپکا ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ آپکا رہنماؤں نے حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کے شہید آپکا رہنما مرادعلی چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے ورثاءکو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا۔

وی این ایس ، سکھر