صوبائی وزیروائلڈلائف، فشریز اوراشتمال اراضی پنجاب ، سید صمصام علی شاہ بخاری کی چوبرجی فشریز ڈیپارٹمنٹ آمد

175

لاہور، 23 جولائی ( اے پی پی): صوبائی وزیروائلڈلائف، فشریز اوراشتمال اراضی پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری نے چوبرجی فشریز ڈیپارٹمنٹ  کا وزٹ کیا۔صوبائی سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات، ڈی جی فشریز، وائلڈ لائف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرپنجاب سیدصمصام علی شاہ بخاری کو محکمہ کی کارگردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ فشریز کی پیداوارمیں اضافے سےپروٹینزکی کمی پورا کرنے میں مدرملے گی۔  انہوں نے کہا کہ  پارکس کچرے کا ڈھیر نہ ہوں بلکہ صاف ستھرے ہوں جب فیملیز  پارک جائیں تو انجوائے کریں۔ ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے وژن پرعمل پیراہیں۔

وی این ایس، لاہور