کورونا وائرس کے پیش نظر پابندی کے باوجود میرج ہال اوپن رکھنے پر کارروائی ، بینکویٹ ہال سیل کر دیا گیا

129

ملتان، 25جولائی (اے پی پی ):کورونا وائرس کے پیش نظر پابندی کے باوجود میرج ہال اوپن رکھنے پر کارروائی ،خانیوال روڈ پر واقع بینکویٹ ہال سیل کر دیا گیا،بینکوئٹ ہال کے مالک پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

 انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ بینکوئیٹ ہال میں شادی کا فنکشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اے سی سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں رات گئے کارروائی کی گئی، پولیس اور سول ڈیفنس فورس بھی انکے ہمراہ تھی۔

 وی   این ایس،  ملتان