عید الاضحی کی آمد،بہاولپور میں 11مویشی منڈیاں و عارضی سیل پوائنٹس قائم

168

احمدپورشرقیہ،29 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرعید الاضحی کی آمد  پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے  ضلع بہاول پور میں 11مویشی منڈیاں و عارضی سیل پوائنٹس قائم کر کے فعال کر دیئے گئے ہیں،جہاں پر مویشیوں کی خرید و فروخت کی غرض سے آنے والے افراد کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفر اجمد سیال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو  ہدایات جاری کردیں کہ وہ  ایس او پی اوز پر عملدارامد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور عارضی سیل پوائنٹس پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اس سال کورونا وائرس کی وباء کے باعث حالات غیر معمولی ہیں  اس لیے  ہر ایک  نے نہ صرف اپنی جان کی حفاظت کرنی ہے بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور عارضی سیل پوائنٹس میں داخل ہونے اور باہر جانے کے لئے علیحدہ علیحدہ راستہ بنایا گیا ہے۔

وی این ایس، احمدپورشرقیہ