ملتان: ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخ مقرر کر دیئے

102

ملتان، 29جولائی (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں اجلاس بدھ کو یہاں  منعقد ہوا، اجلاس  میں تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سمیت  ڈسٹرکٹ آفیسر پرائسسز طارق ولی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم نے شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے نرخ میں  دال مسور موٹی116 روپے اور دال مونگ دھلی171 روپے فی کلو کا نرخ مقرر کر دئیے   گئے ،دال چنا باریک105 روپے، دال چنا درمیانی113 روپے ،دال ماش موٹی208 روپے فی کلو ریٹ مقرر کر دیئے گئے،جبکہ  دال ماش دھلی باریک 190روپے ،سفید چنا باریک92 روپے  اورسفید چنا موٹا105 روپے فی کلو میں سیل ہو گا سوجی 70 روپے،میدہ 70 روپے،بیسن 110 روپے فی کلو کے فروخت ہو گا ۔

ضلعی انتظامیہ کی  جاب سے مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق چاول باسمتی کرنل کچی نئی اور چاول باسمتی کرنل پکی نئی کا نیا ریٹ 135 روپے فی کلو مقرر  جبکہ چاول اری6 فی کلو گرام کے حساب سے 64 روپے میں فروخت ہو گا۔

اس کے علاوہ تندوری روٹی100گرام 6 روپے،نان 100 گرام10 روپے اور نان125 گرام روغنی 15 روپے کا نرخ مقرر کر دیا گیا۔دودھ کھلا فی لیٹر70 روپے اور دھی 80 روپے کلو میں فروخت کی جائیگی بڑا گوشت390 روپے اور چھوٹا گوشت700 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کر دیا گیا جبکہ 20 کلو گرام وزن کے آٹے کا تھیلے 860 روپے میں فروخت ہو گا برف 10 روپے فی کلو فروخت ہو گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ،انہوں  نے کہا کہ  اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کے خلاف حکومت نے سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وی این ایس،ملتان