بورے والا، 29جولائی (اے پی پی ): ڈی پی او وہاڑی نے عید الاضحی کے حوالہ سے سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ضلع بھر میں 1900 سے زائد پولیس افسران،اہلکاران و لیڈی پولیس ڈیوٹی انجام دیں گے۔
ضلع وہاڑی میں عیدالااضحی کے موقع پر 53 کھلے مقامات اور 534 مساجد،امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں عید کے اجتماعات منعقد ہونگے، ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کے مطابق عید کے اجتماعات کی نگرانی اور ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے 1900 سے زائد ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔
عید کے اجتماعات اور ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے1900 سے زائد پولیس اہلکاران،لیڈی پولیس،قومی رضاکاران اور والنٹیرز فرائض انجام دیں گے جن میں 6 ڈی ایس پیز،11 انسپکٹرز،73سب انسپکٹرز،109اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 924کانسٹیبل وہیڈکنسٹیبلان،39لیڈی پولیس، 150پویس رضا کاران اور 585 والنٹیرز شامل ہونگے
عید کے موقع پر خیراتی ادارے ڈپٹی کمشنر کے این او سی کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی نہیں کر سکیں گے۔
اے پی پی /اصغر علی جاوید /حامد











