پشین ،30 جولائی(اےپی پی):بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس ظہیر کاکڑ نے ججز لاء کالج پشین کیمپس کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز لاء کالج پشین کیمپس کی زیرتعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور عدالت کی قدیم بلڈنگ لاء کالج کے حوالے کردی۔
جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاء کالج کیمپس پشین کی بلڈینگ کے تعمیر کا کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی ، ترقیاتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس سڑک کو کشادہ کیا جائے۔
اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کو ایکسین بلڈینگ محمد یونس کاکڑ، ایکسین روڈ محمد اسلم مندوخیل نے علحیدہ علحیدہ بریفنگ دی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز نے پشین لاء کالج پشین کے زیر تعمیر عمارت کے مختلف شعبوں بائی پاس روڈ بازار اور پشین بائی پاس روڈ نزد کالج کالونی کا تفصیلی دورہ کیا اور آفسران کو ہدایات کیں جبکہ پشین لاء کالج کے کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کاکڑ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ بلوچستان بار کونسل کے وائسچیئرمینمنیراحمد کاکڑ ایڈوکیٹ نے لاء کالج پشین کے طلباء کے مطالعاتی دورے کے لئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ، لاء کالج پشین اور فارمیسی کے طلباء نے ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ جسٹس ظہیر کاکڑ کو اپنے مسائل سے بھی اگاہ کیا۔
اس موقع پر سیشن جج سعادت اللہ بازئی ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری لاء کالج کے اچارج پروفیسر ڈاکٹر سعیدالرحمان کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کاکڑ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیر احمد ایڈوکیٹ نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ سلیم لاشاری ایڈوکیٹ پشین بار کے صدر عبدالہادی ترین ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری ملک نصیر احمد ایڈوکیٹ محمد عارف علیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وی این ایس،پشین