مری؛ عید الالضحی عقیدت و احترام اور دینی جوش جذبے سے منائی گئی

181

مری، 02 اگست(اے پی پی): ملک بھر کی طرح مری میں بھی عید الالضحی عقیدت و احترام اور پورے دینی جوش جذبےاور ولولے سے منائی گئی، عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے سنت ابراھیمی کی فریضہ کی ادائیگی کے لئے چھوٹی بڑی قربان گاہوں میں مختلف قسم کے سینکڑوں جانور قربان کئے جن میں گائے بیل بھینس دنبہ و بکرا شامل ھیں۔

اس موقع پر قربان گاہوں میں عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور میلے کا سا سماں تھا، جانورں کے ذبح کرنے اور گوشت بنانے کے عمل میں علاقہ کے لوگوں اور رشتہ داروں نے مشترکہ طور پر اپنی مدد آپ کے تحت بڑھ چڑھ خود حصہ لیا۔

مری شہر اور مضافات کے علاقوں میں عید الالضحی کے اس عظیم تہوار کے موقع پرقربان گاہوں میں بڑے پیمانے پر گوشت تقسیم کیا گیا۔

اے پی پی/ مری/قرۃالعین