پولیس کے جوانوں اور افسروں نے ملک و قوم کےلئےلازوال قربانیاں دی ہیں: ڈی پی او بہاولنگر

99

بہاولنگر،04 اگست(اے پی پی ): ڈی پی او قدوس بیگ  نے  کہا ہے  کہ محکمہ پولیس کے جوانوں اور افسروں نے ملک و قوم کےلئےلازوال قربانیاں دی ہیں، شہداء  پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر عبدالرزاق شہید پولیس لائنر میں  منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے  کیا ۔تقریب میں ڈی پی او قدوس بیگ اور دیگر سینئر پولیس افسران سمیت شہداء کے اہل خانہ نے  شرکت کی ۔

پولیس افسران اور شہداء کے اہل خانہ نے یادگار شہداء پر بھی حاضری  دی،  پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جبکہ یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

 ڈی پی او قدوس بیگ  نے کہا کہ پولیس کا کمانڈر ہونے کی حیثیت سے پولیس شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا، ہم شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن میں ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دیں۔

اے پی پی / بہاولنگر/نورین